تہران۔23جنوری (اے پی پی):ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران میں فروری سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز کیا جائے گا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کے کے قومی ہیڈکوارٹر میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے بتایا کہ ایران کی مقامی ویکسین آنے تک غیر ملکی ویکسینوں کا استعمال ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کہ ایران بھرمیں فروری کے آغاز سے ہی ویکسینیشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔