ایران میں مسافر براد ہوائی جہاز کے حادثے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے

154

تہران۔18 فروری (اے پی پی)ایران میں مسافر براد ہوائی جہاز کے حادثے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسمان ایئرلائن کا مسافر طیارہ دارلحومت تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھاکہ خراب موسم کے باعث اصفہان کے قریب دینا پہاڑ پرگر کر تباہ ہوگیا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کے مقام ہیلی کاپٹر بھی پہنچ نہیں سکا۔ا مریکی خبر رساں ادارہ کے مطابق آسمان ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار عملے کے 6 ارکان سمیت تمام 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔