ایران میں پاکستانی زائرین حادثے کے حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا

114
ایران پر اسرائیل کے حملوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

لاڑکانہ۔22اگست (اے پی پی):ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے وزارت خارجہ حکومت پاکستان نے کراچی دفتر کے ذریعے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے جس کے لیے شکیل احمد 9310095-0300، سید شعیب حسین 7556633-0332 اور مظہر علی 8957541-0313 کو رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے جن سے معلومات کے لیے 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

دریں اثناء اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر آفس لاڑکانہ میں انفارمیشن سیل قائم کر دیا گیا ہے جس کا فوکل پرسن جاوید احمد سومرو کو مقرر کیا گیا ہے جن سے 7556532-0333 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔