- Advertisement -
تہران ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایران نے عراق کے ساتھ آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایران کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے جانے والے غیر ملکی شہدا کے ورثا کو شہریت کی پیش کش کردی ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ایک ایسے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت تہران حکومت ایران کی جانب سے لڑتے ہوئے مارے جانے والے غیر ملکی شہداءکے خاندانوں کو اس ملک کی شہریت دے سکے گی۔ایران کی پارلیمان کے ارکان نے اکثریتی رائے سے تہران حکومت کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ اب ان ’غیر ملکی شہداءکے اہل خانہ کو ایرانی شہریت دے سکے ، جو 1980 سے لے کر 1988 تک جاری رہنے والی ایران عراق جنگ کے دوران یا اس کے بعد کے عرصے میں ایران کی طرف سے کسی عسکری مشن میں حصہ لیتے ہوئے مارے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3301
- Advertisement -