31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران نے لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے خلاف سازش میں ملوث ہونے...

ایران نے لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا

- Advertisement -

تہران۔8مئی (اے پی پی):ایران نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران کسی غیر یقینی شرائط میں اس طرح کی کارروائیوں میں کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کے الزام کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہمیں مناسب سفارتی چینلز کے ذریعے کسی بھی الزامات کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا ہے۔

ایران نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملہ پر بات چیت کرے تاکہ ہم الزامات کی تحقیقات میں مدد کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت اور بات چیت کی کمی بتاتی ہے کہ کچھ غلط ہے۔ ایران نے گرفتاریوں پر فوری وضاحت اور زیر حراست افراد تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے کہا کہ دہشت گردی کے جرائم” کے شبے میں سات ایرانی شہریوں کو الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا ۔ برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے کہا کہ یہ گرفتاریاں ایرانی سرگرمیوں بارے شدید خدشات کے درمیان عمل میں آئی ہیں۔ ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ گرفتاریاں لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کے بعد کی گئیں لیکن حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594355

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں