ایران پر نئی پابندیاں امریکا کی مایوسی ظاہر کرتی ہیں، صدر حسن روحانی

76

دبئی۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں جن میں مرکزی بینک کو دوسری بار بلیک لسٹ کرنا بھی شامل ہے امریکا کی مایوسی ظاہر کرتی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا ان اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے جو پہلے ہی بلیک لسٹ ہیں اور امریکا کا یہ اقدام اس کی مکمل مایوسی کی عکاسی کر رہا ہے اور یہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباﺅ بڑھانے کی امریکی پالیسی ہے جس کو ایرانی قوم ناکام بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے سعودی عرب کی تیل تنصیاب پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے 20 ستمبر(جمعہ) کو ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کیں۔