ایران کا سعودی عرب سمیت 33 ممالک کے شہریوں کوویزا سے مستثنیٰ دینے کا فیصلہ

117
Saudi Arabia

تہران ۔15دسمبر (اے پی پی):ایران نے سعودی عرب سمیت 33 ممالک کے شہریوں کوویزا سے مستثنیٰ دینے کا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک یک طرفہ طور پر سعودی عرب، بھارت ، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33 ممالک کے شہریوں کے داخلے کوویزا سے مستثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت دنیا کے تمام لوگوں کا حق ہے اور ایران طبی سیاحت کے علاوہ قدرتی طور پر پرکشش ممالک میں شمار ہوتا ہےاور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔