تہران ۔ 21 اگست (اے پی پی) ایران کے ملی بینک کو بلاسود بینکاری میں عالم اسلام کا سب سے بڑا بینک قرار دیا گیا ہے۔اسلامی دنیا کے مالیاتی اداروں کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ایران کا ملی بینک شریعت کے مطابق بینکاری کے لحاظ سے سب سے زیادہ خزانے کا مالک ہے۔ جریدے بینکر کی درجہ بندی کے مطابق 2015ءکے دوران دنیا میں بلاسود بینکاری کے مجموعی اثاثے تقریبا1 ہزار273 ارب ڈالر کے برابر تھے جس میں سے مکمل اسلامی بینکوں کے پاس946 ارب ڈالر کا سرمایہ ہے۔ اس درجہ بندی کے مطابق بلاسود بینکاری میں اپنے اثاثوں کے لحاظ ایران پہلے نمبر پر جبکہ سعودی عرب، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور کویت بالترتیت دو سرے سے پانچویں نمبر ہیں