ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی آپشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اسرائیل

تل ابیب ۔27فروری (اے پی پی):اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی آپشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔العربیہ کے مطا بق یہ بات اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے ایک بیان میں کہی۔ گیدون ساعر نے کہا کہ ایران نے دو جوہری بم بنانے کے لیے کافی یورینیم افزودہ کر لیا ہے، اگر وہ ایٹم بم تیار کرتا ہے تو …

تل ابیب ۔27فروری (اے پی پی):اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی آپشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔العربیہ کے مطا بق یہ بات اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے ایک بیان میں کہی۔ گیدون ساعر نے کہا کہ ایران نے دو جوہری بم بنانے کے لیے کافی یورینیم افزودہ کر لیا ہے، اگر وہ ایٹم بم تیار کرتا ہے تو اس سے مشرق وسطیٰ بہت زیادہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سفارتی نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہتا ہے، ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے میں ناکامی اسرائیل کی سلامتی کے لیے تباہی ہو گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران حملوں کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر ساعر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے (اس سے پہلے کہ وہ یورینیم کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کرے)ہمارے پاس ایک قابل اعتماد فوجی آپشن ہونا چاہیے۔

 

مزید خبریں