گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجاب بھر میں 1374 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق جبکہ 1622زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 1374ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 730افراد شدید زخمی ہوگئے
گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجاب بھر میں 1374 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق، 1622زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

مزید خبریں
لاہور۔24اگست (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجاب بھر میں 1374 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق جبکہ 1622زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 1374ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 730افراد شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 892 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 883 ڈرائیوز، 54کم عمرڈرائیور، 585 مسافراور168پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ272 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت 383 متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان95 متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،فیصل آباد 83متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1636متاثرین میں 1272مرد اور364خواتین شامل ہیں۔








