انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے اور عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو دلائل طلب کر لئے
سدرہ عرب قتل کیس، ملزمان کی ضمانت منسوخی اور دائرہ اختیار چیلنج، دلائل 5 ستمبر کو ہوں گے

مزید خبریں
راولپنڈی۔24اگست (اے پی پی):انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے اور عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو دلائل طلب کر لئے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پبلک پراسیکیوٹر رانا سعادت علی جبکہ ملزمان کے وکلا بشارت اللہ اور الیاس صدیقی ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں نامزد ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔ دوسری جانب ملزمان کے وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے فریقین سے 5 ستمبر کو دلائل طلب کر لئے۔







