فیصل آباد کے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کیلئے آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔اس ضمن میں جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق مالکان کو20 ستمبر2026ء تک شہری حدود سے گائیں،بھینسیں
فیصل آباد ڈویژن کے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کیلئے آخری وارننگ جاری

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی):فیصل آباد کے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کیلئے آخری وارننگ جاری کر دی گئی۔اس ضمن میں جاری ہونے والے حکمنامہ کے مطابق مالکان کو20 ستمبر2026ء تک شہری حدود سے گائیں،بھینسیں،بچھڑے ودیگر مویشی ازخودمنتقل کرنے کی مہلت دی گئی ہے بصورت دیگر گرینڈ آپریشن ہوگا اور جانور ضبط کرنے کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ،ٹریفک کی روانی،سیوریج اور نکاسی آب کی درستگی سمیت وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا،کمشنر فیصل آباد نے میونسپل کارپوریشن،پیرا فورس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور انہیں آگاہی کے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔







