ایران کی جنوبی کوریا کو تیل کی سپلائی 4 لاکھ بیرل یومیہ تک آگئی

215

دبئی ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایران کی جنوبی کوریا کو تیل کی سپلائی 4 لاکھ بیرل یومیہ تک آگئی۔تہران کے وزیر تیل بایجان زنگنےنے کہا ہے کہ رواں سال ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھنے کے بعد سے اب جنوبی کوریا کے لئے تیل کی بر آمد ی ایک لاکھ بیرل یومیہ سے بڑھ کر 4 لاکھ بیرل یومیہ پر آگئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تیل کی قیمت کی ادائیگی کے طریقہ کار کا معاملہ پر مذاکرات جاری ہیں۔