ایران کی طرف سے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں، ارجینٹینا

4
Argentina's Ministry of Foreign Affairs
Argentina's Ministry of Foreign Affairs

بیونس آئرس ۔30جون (اے پی پی):ارجینٹینا نے اقوام متحدہ کے جوہری واچ ڈاگ ادارے کے سربراہ رافیل گروسی کو ایران سے ملنے والی دھمکیوں اور انہیں ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے سے منع کرنے کی مذمت کی ہے۔العربیہ کے مطابق ارجینٹینا کی وزرات خارجہ رافیل گروسی کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور دوٹوک انداز میں ان کے کیے ایرانی دھمکیوں کی مذمت کی۔

وزارت نے کہاکہ رافیل گروسی ارجینٹینا کے شہری ہیں اس لیے ارجینٹینا نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ارجینٹینا کی وزارت خارجہ نے ایران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جوہری ادارے ‘آئی اے ای اے’ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کی ہر طرح سے حفاظت کی گارنٹی دے اور ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہے جو انہیں خطرے میں ڈالنے والا ہو۔ارجینٹینا کی وزارت خارجہ نے اپنا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا ہے۔