اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ایران کی طرف سے مسافر طیارے کے حادثاتی واقعے کا جو اعتراف سامنے آیا ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس سے تشویش میں کمی آئے گی۔وزیر اعظم کی ہدایت پر ایران،سعودی عرب اور امریکہ روانہ ہو رہا ہوں۔ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ …
ایران کی طرف سے مسافر طیارے کے حادثاتی واقعے کا جو اعتراف سامنے آیا ہے اس سے تشویش میں کمی آنے کی امید ہے ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ایران کی طرف سے مسافر طیارے کے حادثاتی واقعے کا جو اعتراف سامنے آیا ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس سے تشویش میں کمی آئے گی۔وزیر اعظم کی ہدایت پر ایران،سعودی عرب اور امریکہ روانہ ہو رہا ہوں۔ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ موقف ہے کہ یہ خطہ مزید کسی کشیدگی یا لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا،ہم کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران روانہ ہو رہا ہوں وہاں میری ایرانی قیادت سے ملاقات ہو گی۔اس کے بعد سعودی عرب (ریاض) جانے کا موقع بھی میسر آ رہا ہے سعودی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہو گی۔بعد ازاں امریکہ بھی جاؤں گا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان سے ایک امید کی کرن دکھائی دی ہے۔








