چین کی سٹار ٹینس کھلاڑی اور اولمپک چیمپئن ژینگ چن وین نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ژینگ چن وین نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی، ہوم گراؤنڈ پر پہلا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
بیجنگ۔12اکتوبر (اے پی پی):چین کی سٹار ٹینس کھلاڑی اور اولمپک چیمپئن ژینگ چن وین نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ شنہوا کے مطابق 24 سالہ میزبان ٹینس سٹار ژینگ چن وین نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں 19 سالہ حریف روسی کھلاڑی میرا اندریوا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دے کر چائنا اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ ڈائمنڈ کورٹ پر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی چینی کھلاڑی بن گئی ہیں جبکہ یہ ان کے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹائٹل بھی ہے۔ کوہنی کی سرجری اور طویل عرصے تک کھیل سے دور رہنے کے بعد واپسی پر انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل 7 میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہوم کراؤڈ کے سامنے تاریخ رقم کی۔ڈبلیو ٹی اے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی ٹینس سینٹرمیں جاری رہے ،جس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 سالہ میزبان ٹینس سٹار ژینگ چن وین نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 سالہ حریف روسی کھلاڑی میرا اندریوا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 24 سالہ ژینگ چن وین نے کہا کہ اس فتح کے ساتھ انہوں نے اپنا پرانا جوش اور جذبہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہنی کے آپریشن کے بعد کا وقت انتہائی مشکلات اور چیلنجز سے بھرا ہوا تھا، لیکن اس مشکل دور نے انہیں ایک بیدار اور مضبوط کھلاڑی بنانے میں مدد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہی ملک کے شائقین کے سامنے کھیلنا کسی بھی گرینڈ سلام سے کم نہیں ہوتا اور یہ شاندار فتح ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ گھریلو شائقین کی توقعات ان پر اضافی دباؤ ڈالتی ہیں، لیکن یہی حمایت انہیں بہترین کارکردگی دکھانے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔زینگ چن وین نے پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین ٹینس کا طلائی تمغہ جیت کر عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ چائنا اوپن کی یہ تاریخی فتح ان کے لیے انجری کے بعد نئی شروعات ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید جارحانہ کھیل پیش کرکے اپنے کیریئر میں نئی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں۔







