تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 9 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پچھلے پانچ ماہ کے دوران ایران نے مختلف ملکوں کو35 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی ہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ایران نے 17 ارب 33کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا …
ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ
تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران کی غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 9 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پچھلے پانچ ماہ کے دوران ایران نے مختلف ملکوں کو35 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی ہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ایران نے 17 ارب 33کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پچھلے پانچ ماہ کے دوران سب سے زیادہ منجمد قدرتی گیس برآمد کی گئی جس کی مالیت3 ارب 27 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں منجمد قدرتی گیس کی برآمد میں نو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین پٹرولیم مصنوعات کے علاوہ ایران سے غیر پٹرولیم اشیا خریدنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے۔









