20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ایران کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

- Advertisement -

تہران۔4اپریل (اے پی پی):ایران نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کا ہدف بنا کر قتل، امدادی کارکنوں اور طبی مراکز پر جان بوجھ کر حملے کو جرائم قرار دیا ہے ۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلم کھلا اور منظم خلاف ورزیوں کے سلسلے میں بعض مغربی ممالک کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے ان ممالک کی ایمانداری کی کمی کی واضح علامت قرار دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ زبانی اور عملی طور پر یکجہتی کے ذریعے نہتے فلسطینی خواتین اور بچوں کے مسلسل قتل کو روکیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578447

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں