ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، سعودی وزیرخارجہ

100

قاہرہ ۔ 20 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران عرب ممالک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، مگر ہم ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراءخارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔