ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں، ایرانی وزیر خارجہ

128
ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں، ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی جگہ نہيں ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کی پالیسی میں ایٹم بم کی کوئی گنجائش نہیں ہے ایٹمی معاہدے کے بارے میں ہمیشہ آپ کے ساتھ اچھے مشورے ہوئے ہیں، امریکہ کے ساتھ پیغاموں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ سلطان عمان کی تجویز پر بدستور غور ہو رہا ہے اور اگر دوسرے فریق آمادہ ہوں تو ہم ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے یوکرین بحران کے بارے میں بھی ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین سمیت تمام ملکوں کی ارضی سالمیت کے پابند ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اس ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے دی جانے والی وضاحت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر ایران ڈاکٹر رئيسی کے ساتھ ملاقات اچھی تھی۔