37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کی یمن پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت

ایران کی یمن پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت

- Advertisement -

تہران۔29اپریل (اے پی پی):ایران نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ صوبے میں امریکی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں درجنوں افریقی تارکین وطن بھی مارے گئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اتوار کو یمن کے دارالحکومت صنعا اور صعدہ صوبے میں ہونے والے امریکی مہلک فضائی حملوں کی مذمت کی، جس میں صعدہ میں ایک حراستی مرکز میں قید 68 افریقی تارکین وطن سمیت 78 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

انہوں نے یمن کے مختلف حصوں میں شہری اہداف، اہم انفراسٹرکچر اور لوگوں کے گھروں پر امریکی فوجی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیاجن میں سینکڑوں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی اس واضح قانون شکنی اور یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں پر خاموشی اور بے حسی پر تنقید کی۔

- Advertisement -

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ یمن کے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے اور غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے تسلسل کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589458

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں