ایران کے اٹارنی جنرل جعفر منتظری کی نیب کے چیئرمین سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے اٹارنی جنرل سیّد جعفر منتظری نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے ہمراہ نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل احتساب بھی موجود تھے۔ چیئرمین نیب نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن تمام ترقی پذیر ممالک بالخصوص ایشیائی …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے اٹارنی جنرل سیّد جعفر منتظری نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے ہمراہ نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سے نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل احتساب بھی موجود تھے۔ چیئرمین نیب نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن تمام ترقی پذیر ممالک بالخصوص ایشیائی ممالک میں ایک لعنت ہے، گذشتہ دو دہائیوں سے عالمی معیشت کرپشن، قانون کی حکمرانی اور پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر اداروں کو چلانے سے متاثر ہوئی ہے، اب یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ انسداد بدعنوانی کا مناسب طریقہ کار ہونا چاہئے تاکہ بدعنوانی سے متعلقہ سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے وفد کو نیب کے کام اور پاکستان میں انسداد بدعنوانی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا ایسا ادارہ ہے جسے آگاہی، روک تھام اور عملدرآمد کے ذریعے کرپشن کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے ایک جامع قومی انسداد بدعنوانی سٹرٹیجی تشکیل دی ہے جس کے تحت ملک میں بدعنوانی کے عفریت کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

Leave a Reply