تل ابیب ۔25جون (اے پی پی):اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زامیر نےکہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے باوجود اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔العربیہ کے مطابق انہوں نے جنرل سٹاف کے ایک اجلاس میں کہا کہ ہم ایک اہم مرحلہ مکمل کر چکے ہیں،
مگر ایران کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ایال زامیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو موجودہ مہم کی کامیابیوں پر مبنی ہوگا۔ ہم نے ایرانی جوہری اور میزائل پروگرام کو برسوں کےلئے پیچھے دھکیل دیا ہے اور ہمیں زمینی موجودگی برقرار رکھنی ہوگی۔