ایران کے خلاف کامیاب ٹائی کے انعقاد سے دیگر غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی، اعصام الحق

82

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی دینا خوش آئند ہے، ٹائی کے کامیاب انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی، رواں سال عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کرنا ہدف ہے۔ منگل کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایف نے 13 سال بعد پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی دی ہے جو کہ ہمارے لئے خوش آئند ہے، قوم کو طویل عرصے بعد اپنی سرزمین پر انٹرنیشنل ٹینس کے مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔