19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںایران کے زائرین ، مسقط ،کراچی اور گوادر کے لئے’’فیری سروس‘‘ شروع...

ایران کے زائرین ، مسقط ،کراچی اور گوادر کے لئے’’فیری سروس‘‘ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی اے پی پی سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ایران کے زائرین ، مسقط ،کراچی اور گوادر کے لئے’’فیری سروس‘‘ شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے، کراچی پورٹ کو اپ گریڈ کررہے ہیں، اس سال کے پی ٹی آمدن 7 ارب تک لیکر جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اتوار کو پارلیمنٹ ہائوس میں قومی خبر رساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی گزشتہ مالی سال میں آمدن 2 ارب روپے تھی اس سال اس آمدن کو بڑھا کر 9 ارب تک لے گئے ہیں

آئندہ مالی سال میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کی قیمتی اراضی کو بھی قابضین سے واگزار کراناہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو آنے والی آمدن سے تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورے ہورہے ہیں۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وزارت بحری امور اپنی بندرگاہوں سے فیری سروس شروع کرنا چاہتی ہے

- Advertisement -

اس حوالے سے پہلے مرحلے میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ایران زائرین، مسقط، کراچی اورگوادر کے لئے فیری سروس شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز سے بھی رائے مانگ لی ہے۔ سعودی عرب کے لئے فیری سروس کے آغاز سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اب پاکستانی عازمین حج کی ترجیحی ہوائی سفر پر ہے کیونکہ چند گھنٹوں میں حجاز مقدس پہنچ جاتے ہیں ، اس لئے اب شاید فیری سروس کے لئے زیادہ مسافر نہ ملیں اس لئے اس پر کوئی کام نہیں ہورہاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478268

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں