ٹوکیو ۔ 23 جولائی (اے پی پی) جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے حتی الامکان کوشش کرنا چاہتا ہے۔ شنزو کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب امریکا کی جانب سے جاپان کے لئے یہ مطالبہ متوقع ہے کہ ٹوکیو ایران کے مقابل تزویراتی سمندری علاقے میں پہرے کے لئے اپنی بحری فورسز بھیجے۔جاپانی میڈیا کے مطابق ایران اور یمن کے مقابل مشرق وسطی میں تیل کی شپمنٹ کی آبی گزر گاہوں کی نگرانی سخت کرنے کے حوالے سے امریکی تجویز امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے رواں ہفتے ٹوکیو کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہو سکتی ہے۔