ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

120
ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

منگل کو ایرانی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک سرزمین جو آج اسلامی دنیا میں ایک موثر کردار ادا کر رہی ہے،

یہ عظیم فلاسفر علامہ اقبالؒ کی فکری قیادت اور قائد اعظم کی سیاسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں متاثر کن شخصیات پاکستان کی عظیم قوم کی آزادی، اتحاد اور ایمان کی علامت ہیں۔