چاہ بہار پورٹ سے متعلق سہ فریقی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، ایران کبھی بھی طالبان کا حامی نہیں رہا، ایران نے اپنے پڑوسیوں خصوصاً پاکستان پر کسی دوسرے ملک کو ترجیح نہیں دی ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکراہ میںاظہار خیال اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا …
ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکراہ میںاظہار خیال

مزید خبریں
چاہ بہار پورٹ سے متعلق سہ فریقی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، ایران کبھی بھی طالبان کا حامی نہیں رہا، ایران نے اپنے پڑوسیوں خصوصاً پاکستان پر کسی دوسرے ملک کو ترجیح نہیں دی
ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکراہ میںاظہار خیال
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ چاہ بہار پورٹ پاکستانی گوادر پورٹ کی حریف نہیں، دونوں منصوبے تمام خطہ کے مفاد میں ہیں، چاہ بہار پورٹ سے متعلق سہ فریقی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، معاہدہ صرف تین ملکوں تک محدود نہیں، پاکستان اور چین سمیت خطہ کے دیگر ملک بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں، ایران کبھی بھی طالبان کا حامی نہیں رہا، ایران نے اپنے پڑوسیوں خصوصاً پاکستان پر کسی دوسرے ملک کو ترجیح نہیں دی۔ جمعہ کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ایک مذاکراہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی چاہ بہار پورٹ پاکستانی گوادر پورٹ کا حریف نہیں، دونوں منصوبے تمام خطہ کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہ بہار معاہدہ صرف تین ملکوں تک محدود نہیں، پاکستان اور چین سمیت خطہ کے دیگر ملک بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔








