29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومتجارتی خبریںایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس...

ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، پا ک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔اس موقع پر چیمبر کے صدر حاجی محمد ایوب خان مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ، نائب صدر انجنیئر میروایس خان کاکڑ سمیت دیگر سینئر ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان اور ایران تجارتی تعلقات، بارڈر مینجمنٹ، ٹرانزٹ، امپورٹ/ایکسپورٹ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد ایوب خان مریانی نے کہا کہ پاک ایران دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے، بارڈر فسیلیٹیشن کو بہتر بنانے اور کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ ایران کے قونصل جنرل نے تاجر برادری کو یقین دہانی کروائی کہ ایرانی حکومت تجارتی تعاون کو مزید موثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،ملاقات میں مستقبل قریب میں پاک-ایران تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599885

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں