ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کابل پہنچ گئے،صدر اشرف غنی سے ملاقات

132

کابل ۔ 07 مئی (اے پی پی)ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف افغانستان کے دورہ پر اتوار کو کابل پہنچ گئے۔افغان میڈیا کے مطابق وہ وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کررہے ہیں۔اپنی آمدکے فوری بعد انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات اوراہم دوطرفہ اورعلاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔اس دورے کے دوران وہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی اوردیگر افغان عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔