ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

92

راولپنڈی ۔ 24 مئی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹر میں جمعہ کو ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور تمام اطراف کو خطہ کو تنازعات سے دور رکھنے کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔