ایران کے وزیر خارجہ کا علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر زور

84

ماسکو ۔ 19 فروری (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں ہونے والی ولدائی کانفرنس ایک سنہری موقع ہے جہاں ایران علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اپنے موقف کو اجاگر کرسکتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والی ولدائی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں نے ماسکو پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ سے گفتگو کے دوران شام میں امریکا کی موجودگی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا شام میں موجود بعض اقلیتوں کو اپنی فوج کے انفنٹری اہلکار کے طور پر استعمال کررہا ہے اور ولدائی کانفرنس ایک سنہری موقع ہے جہاں ایران علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اپنے موقف کو اجاگر کرسکتا ہے۔