تہران ۔ 03 مارچ (اے پی پی) ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دفتر خارجہ کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوترش کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونی بات چیت میں علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ محمد جواد ظریف اور الحکیم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں صدر ایران کے قریب الوقوع دورہ عراق کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔