ایرون فنچ نے میکسویل اور ڈونل کا ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا فنچ نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 18 گیندوں پر ففٹی بنائی

168

دمبولا ۔ 31 اگست (اے پی پی) جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ نے سائمن او ڈونل اور گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، فنچ نے سری لنکا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 18 گیندوں پر ففٹی بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، ڈونل نے 1990ءمیں سری لنکا اور میکسویل نے 2013ءمیں بھارت کے خلاف میچ میں 18 گیندوں پر ففٹی مکمل کر کے ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔