23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے ساتھ فکسڈ ٹیکسیشن کے معاہدے سے...

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے ساتھ فکسڈ ٹیکسیشن کے معاہدے سے قومی خزانے کو 25ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہو گی،ایف بی آر حکام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے مابین فکسڈ ٹیکسیشن کے معاہدے سے قومی خزانے کو 25ارب روپے کی اضافی آمدنی ہو گی۔ فکسڈ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کیاجائیگا۔ ایف بی آر حکام نے کہاہے کہ آبد کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرزکو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیاگیاہے اور ہر کیٹیگری کیلئے علیحدہ علیحدہ فکسڈ ٹیکس کی تجویز پر اتفاق رائے ہواہے جس سے قومی خزانے کو 25ارب روپے سے زیادہ کی آمدن ہو گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6109

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں