اسلام آباد ۔20 اپریل (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر و نیشنل کونسل آف رائٹرز پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد ملک نے کہا ہے کہ قیام پاکستا ن لیکر اب تک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ‘دہشت گردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہیں ہیں ‘ملکی سلامتی ‘استحکام اور بقاءکے لیے زندگی کے …
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر و نیشنل کونسل آف رائٹرز پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد ملک کا فکر اقبال اور نسل نو کے موضوع پر منعقدہ سمینار اور مشاعرہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔20 اپریل (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے منیجنگ ڈائریکٹر و نیشنل کونسل آف رائٹرز پاکستان کے چیئرمین مسعود احمد ملک نے کہا ہے کہ قیام پاکستا ن لیکر اب تک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ‘دہشت گردی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہیں ہیں ‘ملکی سلامتی ‘استحکام اور بقاءکے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ‘علامہ اقبال سمیت اپنے دیگر مشاہیر کے ایام ‘تحریروں اور خطابات کو نئی نسل پڑھے ‘سمجھے اور اس پر عمل کرے تو درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے ‘ہمیشہ وہ ہی قومیں ترقی کرتیں ہیں جو اپنے لیڈروں کے یاد رکھتی ہیں ۔








