ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے دعائیہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کےلئے پاکستانی میڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، میڈیا کو تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہوگا اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کےلئے پاکستانی میڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، میڈیا کو تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہوگا اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور چیرہ دستیوں کو رکوانے کے لئے صحافیوں کو بھرپور انداز میں آواز بلند کرنا ہوگی، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی جرات مندانہ تحریک کے نتیجے میں ضرور فتح یاب ہوں گے اور انہیں جلد آزادی ملے گی۔ وہ بدھ کو اے پی پی ہیڈ کوارٹرز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے دعائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply