پشاور۔ 22 اپریل (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ایسٹر کی مناسبت سے مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ٹریفک پولیس پشاور کے ملازمین نے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ ایسٹر کے لئے جاری کردہ ٹریفک پلان کے تحت چرچز کو جانیوالی راستوں کو ٹریفک کیلئے کلیئر رکھیں تاکہ انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی اور ایسٹر کی خوشیوں کے موقع پر کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا ملک اور سرکاری اداروں کی ترقی میں کلیدی کردار ہے جن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585523