ایس آئی ایف میڈیا میٹ اپ نے پاکستان میں آفات کے مؤثر ردعمل کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا

219
Security Islamic France
Security Islamic France

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):سکیورٹی اسلامک فرانس(ایس آئی ایف)پاکستان مشن نے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے میڈیا اور این جی اوز کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے میڈیا میٹ اپ کا انعقاد کیا جس میں میڈیا کے پروفیشنل صحافیوں اور نمائندوں کو اکٹھا کیا گیا تاکہ ڈیزاسٹر رپورٹنگ اور رسپانس میں میڈیا کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ڈیزاسٹر رپورٹنگ اور رسپانس کو بہتر بنانے کے لیے میڈیا اور این جی اوز کے درمیان تعاون میں اضافہ، مستفید افراد تک رسائی کے لیے پالیسی کی تشکیل اور تعاون میں میڈیا کا کردار، بلوچستان سمیت دور دراز علاقوں میں رسائی کے مسائل، آفات سے پہلے کی رپورٹنگ اور ڈیزاسٹر جرنلزم میں رپورٹرز کی تربیت کی ضرورت، ڈیٹا شیئرنگ اور توثیق،موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے خطرے کے علاقے کی شناخت اور مدد، آگاہی اور پیشگی منصوبہ بندی ،کوآرڈینیشن اور ڈیٹا کی صداقت ،میڈیا تک رسائی اور سکیورٹی پر روشنی ڈالی گئی۔

میٹنگ کا اختتام میڈیا اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر اتفاق رائے کے ساتھ ہوا تاکہ آفات کے رسپانس کو بہتر بنایا جا سکے اور پاکستان کی سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیز میں قوت مدافعت پیدا کی جا سکے۔