25.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںایس اوایز کی نجکاری کاعمل مرحلہ وار اندازمیں بڑھایا جا رہاہے، پارلیمانی...

ایس اوایز کی نجکاری کاعمل مرحلہ وار اندازمیں بڑھایا جا رہاہے، پارلیمانی سیکرٹری آسیہ اسحاق صدیقی

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں (ایس اوایز) کی نجکاری کاعمل مرحلہ واراندازمیں بڑھایاجارہاہے۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شرمیلافاروقی کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری آسیہ اسحاق صدیقی نے ایوان کوبتایاکہ ایس اوایزکی مرحلہ وارنجکاری کی جائیگی، فیزون میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، آئیسکو، زرعی ترقیاتی بینک سمیت کئی ادارے شامل ہیں، پہلامرحلہ 2024سے 2029تک کی مدت کیلئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ نجکاری کے تحت 10پراپرٹیزکی منتقلی ہوئی ہے اورسروسزانٹرنیشنل ہوٹلز، ہائوس بلڈنگ سمیت کئی اداروں کی نجکاری میں عملی پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹیل ملزکے حوالہ سے پہلی بولی مارچ 2006میں ہوئی تھی اس کی ارنسٹ منی 12ملین ڈالرتھی، 4کمپنیوں نے پری کوالیفائی کیاتھاجن میں ڈانگ ووا، باوسٹیل مان شان سٹیل اور جینگ لون شامل تھیں، پہلی بولی میں 464ملین ڈالرمیں ڈیل فائنل ہوئی تھی جس پرسپریم کورٹ نے سٹے آرڈردیاتھا، 2015میں پاکستان سٹیل ملز کے نقصانات 600ارب روپے تک پہنچ گئے تھے، سٹیل ملزکی بحالی کیلئے 2019میں منصوبہ بنایاگیا۔ 2023میں سٹیل ملز کونجکاری کی فہرست سے نکالاگیا۔

- Advertisement -

اسدعالم نیازی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6کمپنیاں پری کوالیفیکشن کی سطح پرپہنچ گئی تھیں، ماضی میں پہلے مالیاتی مشیرکوہائیرکیاجاتاتھا مگراہم اکاونٹس، بورڈز،قرضے اورواجبات بعدمیں اپ ڈیٹ ہوتی تھیں، اس سے مالی اوروقت کانقصان ہوتاتھا۔اب تمام متعلقہ وزارتوں کوآن بورڈ رکھاجاتاہے۔

ستمبر2023میں جب پی آئی اے کی نجکاری کافیصلہ ہوا توماہانہ نقصانات 12سے لیکر 15ارب تک ہوتے تھے جن میں سود کاحجم 8سے 11ارب روپے کے قریب تھا، نجکاری کمیشن نے اس کی مالیاتی ری سٹرکچرنگ کرکے پی آئی اے کے 623ارب روپے کے واجبات پی آئی اے ہولڈز کمپنی کو منتقل کرائے ، اسی طرح280ارب روپے کے پرنسپل بینک قرضے بھی حکومت پاکستان کی ذمہ داری کے تحت آئے ہیں،انکم ٹیکس آرڈی ننس میں ڈیفرڈ ٹیکس کے حوالہ سے استثنیٰ دیا گیا، اسی طرح آئی ایم ایف سے مذاکرات کرکے 45ارب روپے کی منفی ایکویٹی بھی حکومت نے اپنی ذمہ داری میں لے لی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579992

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں