ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے ، اسد عمر کا ٹویٹ

62

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ پابندیوں میں اضافے، لاک ڈاؤن کا دائرہ پھیلانے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں، کورونا کے گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔اپنے پیغام کے آخر میں وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، محفوظ رہیں۔