ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نمکو کارخانہ کے مالک پر جرمانہ عائدکردیاگیا

166
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نمکو کارخانہ کے مالک پر جرمانہ عائدکردیاگیا

کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم کی خضدار میں مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا ۔

معائنے کے دوران زائد المعیاد مصنوعات اور چائنیز نمک و گٹکاپان پراگ برآمد ہونے پر 4 جنرل سٹورز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئےایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 نمکو کارخانہ مالک بھی جرمانہ کردیا ۔

بی ایف اے حکام کے مطابق نمکو فیکٹری میں نکاسی آب و صفائی کے انتظامات غیر صحت بخش ، بیکنگ مشینیں و ٹریز زنگ آلود اور حتمی اشیاء بغیر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ کی پائی گئیں ۔دوران معائنہ مختلف و معمولی نقائص پر 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔