اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ایس ایس او آئی یونٹ پولیس ٹیموں کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔رواں سال کے دوران 143 زیادتی کے مقدما ت میں ملوث 147 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی جبکہ 60 مقدمات کے چا لان مکمل کرکے مجاز عدالتو ں میں بھجوائے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور خواتین و بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں،
اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کے خصوصی جنسی جرائم تفتیشی یونٹ (ایس ایس او آئی یو) پولیس ٹیمو ں نے رواں سال کے دوران خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کے 143 مقدمات میں ملوث 147 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ 60 مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے تما م افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلو انے کے لیے تمام قانونی تقاضے پو رے کئے جا ئیں گے،
تفتیش کے عمل میں مزید تیزی لائیں اور ایسے گھنائونے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام ذمہ داریاں پیشہ ورانہ نداز میں نبھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔