ایس ایس جی سی سمنگلی زون کے انچارج حاجی نصیر لہڑی نے بلنگ کنٹرول انچارج محمد عامر اویس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس دوران سمنگلی زون میں صارفین کو گیس کی فراہمی، بلنگ کے نظام، صارفین کو درپیش مسائل اور ادارہ جاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایس جی سی سمنگلی زون کے انچارج کی بلنگ کنٹرول انچارج م سے ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 جون (اے پی پی):ایس ایس جی سی سمنگلی زون کے انچارج حاجی نصیر لہڑی نے بلنگ کنٹرول انچارج محمد عامر اویس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس دوران سمنگلی زون میں صارفین کو گیس کی فراہمی، بلنگ کے نظام، صارفین کو درپیش مسائل اور ادارہ جاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی نصیر لہڑی نے کہا کہ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل ایس ایس جی سی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بلنگ کے معاملات میں شفافیت اور مثر نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے تمام شعبے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں۔بلنگ کنٹرول انچارج محمد عامر اویس نے سمنگلی زون میں بلنگ سے متعلق امور، ریکارڈ کی بہتری، شکایات کے ازالے اور صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور بلنگ کے نظام کو مزید مثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور صارفین کی بہتر خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








