26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایس ایس پی آپریشنزپشاور کا شہر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے...

ایس ایس پی آپریشنزپشاور کا شہر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

- Advertisement -

پشاور۔ 27 اگست (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز لفٹیننٹ (ر) کاشف آفتاب عباسی نے پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔پشاور پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کئے اور پولنگ عملہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، جس کے لیے 1600 کے قریب پولیس جوان سمیت لیڈیز پولیس بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، پر امن ضمنی انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -

انہو ں نے پولنگ اسٹیشنز کو فراہم کی گئی سکیورٹی انتظامات، پولنگ سٹاف کو فراہم کی گئی سہولیات اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں