ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو مقررہ مدت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں
ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات

مزید خبریں
راولپنڈی۔15جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو مقررہ مدت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے شہریوں کی مختلف نوعیت کی درخواستیں اور شکایات سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مارک کی گئی درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی مکمل کی جائے اور شہریوں کو بلاوجہ انتظار نہ کرایا جائے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں بروقت انصاف و سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔








