ایس ایس پی حافظ جانس کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

83
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

ایبٹ آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):ایس ایس پی حافظ جانس کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نواں شہر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام امید ویلفیئر سوسائٹی کے عہدےداران کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک وارڈنز طارق خان، ایس پی اشتیاق خان، ایس پی شعبہ تفتیش طاہر اقبال خان اور ڈی ایس پی میرپور سراج خان، ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ غفور قریشی، ایس ایچ او شیراز خان، پولیس کے دیگر سینئر افسران، ایڈمن آفیسر ہزارہ ، سابق ناظم نواں شہر اقبال خان جدون، اشفاق خان اور شکیل گل نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ حافظ جانس ہال ہی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ سابق ناظم نواں شہر اقبال خان جدون نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حافظ جانس نے بحیثیت ایس ایچ او تعیناتی نواں شہر کو منشیات فروشوں سے پاک کیا، ان جیسے فرض شناس اور ایماندار افسران خیبر پختونخوا پولیس کا فخر ہیں۔

ڈاکٹر عامر محمود، زرگل خان، مرتضیٰ خان، جاسم خان، یاسر خان، شعیب خان، محبوب الہی اعوان، قاسم خان، خرم خان، کلیم اﷲ خان، احسان اﷲ خان، ماجد خان، عدیل خان، بابر خان، خان گل خان اور عثمان خان، ولی یدون نے بھی حافظ جانس کی پولیس کیلئے کردار کو سراہا۔