لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):ایس ایس پی عمارہ اطہر نے سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھال لیا، نئی سی ٹی او لاہورکا تعلق 36 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 2009 میں بطور اے ایس پی محکمہ پولیس جوائن کیا، عمارہ اطہر بطور ایس ڈی پی او سرگودھا، ایس ڈی پی او بھلوال اور ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ لاہور فرائض انجام دے چکی ہیں،
وہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اور ایس پی آپریشنز کینٹ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، عمارہ اطہر ایس پی صدر انویسٹی گیشن، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون اور ایس پی آپریشنز اقبال ٹائون لاہور بھی رہ چکی ہیں،
وہ ایس پی سکیورٹی لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان بھی فرائض انجام دیتی رہیں، عمارہ اطہر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا بھی تعینات رہیں، سی ٹی او لاہور سے پہلے وہ بطور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی تعینات تھیں ان کا شمار پروفیشنل اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔