لاہور۔30جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کے ہمراہ ایس ایس پی فوادالدین ریاض قریشی کو ڈی آئی جی کے عہدہ پر پروموٹ ہونے پرسنٹرل پولیس آفس میں بیجز لگائے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی فواد الدین ریاض قریشی کو مبارکباددی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فواد الدین ریاض قریشی کو پروموشن کے بعد ڈی آئی جی ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔