لاڑکانہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ایس ایس پی آفس آمد کے موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور پولیس بینڈ سے استقبال کیا گیا۔اس موقع پر آل ہیڈ آف برانچز سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پیز بھی موجود تھے، چارج سنبھالتے ہی ایس ایس پی لاڑکانہ نے ہیڈ آف برانچز سے تعارفی میٹنگ کی ،جس میں شریک دفتری عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ دفتر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کو یقینی بنایا جائے اور قانون و میرٹ پر کام کرنے کو ترجیح دی جائے بصورت غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔